تمام اہل قلم خواتین و حضرات سے درخواست کی جاتی ہے کہ اگر آپ سنجیدگی کے ساتھ کچھ اچھا لکھنا چاہتے ہیں لیکن آپ کے پاس چھپنے کے لئے پلیٹ فارم نہیں ہے، تو آپ اپنے مضامین بذریعہ ای میل ہمیں ضرور بھیجیں، آگہی کا ایمیل آئی ڈی ہے: aagahimumbai@gmail.com یہ ایک آزاد پلیٹ فارم ہے، اس میں بنیادی طور پر فقہی ، معاشی، سماجی، سیاسی، تاریخی اور ادبی مضامین شائع کیے جائیں گے یا وہ مضامین جن کا تعلق کسی بھی ناحیے سے اسلام اور مسلمانوں سے ہو، چاہے وہ تخلیقی ہوں یا ترجمہ۔
نگارشات بھیجتے وقت درج ذیل نکات کو پیش نظر رکھنے کی گزارش کی جاتی ہے :
تحریر علمی ہو، تحقیقی ہو، عصبیت سے پاک ہو، صحیح بات درست لہجے میں ہی کہی گئی ہو، طنز وتشنیع سے گریز کیا گیا ہو۔
کم سے کم تین سے چار ہزار الفاظ پر مشتمل ہو، زیادہ سے زیادہ کی کوئی حد مقرر نہیں ہے، تاہم غیر ضروری طوالت سے اجتناب مطلوب ہے۔
سب سے اہم بات کہ مضمون نیا ہوا، پہلے کہیں آن لائن یا آف لائن شائع نہ کیا گیا ہو۔
مضمون بھیجنے کے بعد اسے ذاتی یا عوامی پلیٹ فارمز پر از خود شائع کرنے سے گریز کریں۔
بھیجے گئے مضمون کو شائع کرنے یا نہ شائع کرنے کا حتمی فیصلہ آگہی کی مجلس ادارت کرے گی۔
مجلہ آگہی آپ کے علمی وفکری تعاون کا منتظر ہے۔
آگہی کریئر گائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ
آگہی کی ترجیحات میں سے ہے کہ ہر شمارے میں تعلیم و صحت سے متعلق کم از کم ایک ایک مضامین ضرور شامل ہوں جن سے ضرورت مند قارئین استفادہ کرسکیں۔ لیکن اس حقیقت سے بھی انکار نہیں کہ مختلف قارئین کو درکار متعدد تعلیمی رہنمائیوں کی تمام ضرورتیں خاص تناظر میں لکھے گئے ایک دو مضامین سے پوری نہیں کی جاسکتی ہیں۔ اسی کے تحت آگہی نے طلباء کے لئے ”کریئرگائیڈنس اینڈ کاؤنسلنگ“ پروگرام شروع کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ جس کے تحت تعلیمی کریئر سے متعلق آپ کے سوالات کا آگہی مجلس ادارت و مشاورت میں موجود ماہرین کے ذریعہ جواب دیا جائے گا اور آپ کی مثبت کاؤنسلنگ کی کوشش کی جائے گی۔
طریقۂ کار :
آپ اپنے تعارف (نام، عمر، تعلیمی لیاقت، ایڈریس، رابطہ نمبر) کے ساتھ اپنا سوال (aagahimumbai@gmail.com) پر ایمیل کریں۔
سوال کے جواب کی نوعیت کے بموجب آپ کو بذریعہ ایمیل یا فون مثبت رہنمائی فراہم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ مستقبل میں یہ خدمات آگہی پورٹل کے توسط سے بھی حاصل کی جا سکیں گی۔ ان شاء اللہ۔
آپ کے سوالات سے ہمیں یہ سمجھنے میں مزید مدد ملے گی کہ فی زمانہ تعلیمی کریئرکے حوالے سے زمینی سطح پر کیا کیا مسائل و شبہات زیادہ درپیش ہیں، آپ کی رہنمائی کے ساتھ ساتھ ہم کوشش کریں گے کہ آگہی کے شماروں میں ان پر مزید تفصیلی مضامین لاسکیں تاکہ زیادہ سے زیادہ احباب کو فائدہ حاصل ہو۔
اعلان برائے آگہی کتابی سلسلہ
’’آگہی‘‘ ایک کتابی سلسلہ شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے تحت اردو زبان میں مختلف موضوعات پر کتابیں شائع کی جائیں گی۔ اس بابت ہمیں قارئین، اہل فکر اور قلم کاران کا تعاون درکار ہے۔ آپ ہماری مدد درج ذیل طریقوں سے کر سکتے ہیں:
1- آپ ہمیں وہ موضوعات بتائیں جن پر آپ کتابوں کی ضرورت محسوس کرتے ہیں۔
2- اگر آپ کے پاس موضوع کے علاوہ مفصل تحقیقی تجویز بھی ہے اور آپ اس پر لکھنا یا لکھوانا چاہتے ہیں تو ہمیں مطلع کریں۔ ہم اس تجویز کو تکمیل تک پہنچانے کا بندوبست کریں گے۔
3- یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ کے پاس پہلے سے کسی موضوع پر کتابی مسودہ موجود ہو، لیکن آپ اسے کسی وجہ سے شائع نہ کر پا رہے ہوں۔ ’’آگہی‘‘ اپنے شرائط و ضوابط پر کھرا اترنے کی شکل میں اس کتاب کو اپنے خرچ پر شائع کرے گی۔
4- اگر آپ کے ذہن میں اس سلسلے سے متعلق کوئی اور خیال یا مشورہ ہے تو اس کا بھی تہ دل سے استقبال ہے۔
5- آپ ہمیں ’’آگہی‘‘ کی ای میل آئی ڈی (aagahimumbai@gmail.com) پر ای میل کر سکتے ہیں یا ’’آگہی‘‘ کے وہاٹس ایپ نمبر (9819051500) پر وہاٹس ایپ پیغام بھیج سکتے ہیں۔
6- اس سلسلے کے تمام امور کا حتمی فیصلہ ٹیم آگہی کے ہاتھوں میں ہوگا۔