عربی سے ترجمہ: ڈاکٹر شمس الرب خان (اسسٹنٹ پروفیسر، مہاراشٹر کالج، ممبئی ) ڈاکٹر غازی قصیبی** *القصيبي، غازي۔ (۲۰۱۰)۔ الوزير المرافق، صفحہ۵ ۳تا ۵۰۔ المؤسسة العربية للدراسات والنشر، بيروت، لبنان **ڈاکٹر غازی بن عبد الرحمن القصيبي (پ:۲ مارچ ۱۹۴۰۔ و: ۱۵ اگست ۲۰۱۰) کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔ وہ شاعر، ادیب، قلم کار، سفیر اور وزیر تھے۔ قاہرہ یونیورسٹی سے قانون میں گریجویشن کیا۔ ساؤتھ کیلیفورنیا یونیورسٹی سے بین الاقوامی تعلقات میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی اور لندن یونیورسٹی سے اسی مضمون میں پی۔ ایچ۔ ڈی۔ کی۔ ۱۹۶۵ میں ملک سعود یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر بنے اور ۱۹۷۱...