زیر نظر مضمون عصر حاضر کے نامور اہل علم، محقق وقت، شیخ الحدیث حضرت مولانا محفوظ الرحمن فیضی حفظہ اللہ کے گہر بار قلم سے ہے، آگہی کی گزارش پر آپ نے تحریر کرکے مرحمت فرمایا، آگہی ٹیم آپ کی شکر گزار ہے۔ تقویۃ الايمان کا اولین عربی ترجمہ جامعہ سلفیہ بنارس کے سابق شیخ الجامعہ حضرت مولانا عبدالوحید رحمانی (ت: 1997) نے کیا، جبکہ کچھ سالوں کے بعد دوسرا ترجمہ حضرت مولانا ابوالحسن علی ندوی (ت:1999) نے انجام دیا، لیکن مولانا ندوی نے نا معلوم کن بنیادوں پر بہت سے مقامات سے ترجمے چھوڑ دئیے، اور تو اور اولین...