تعارف: تعلیم ایک مسلسل عمل ہے جس کے ذریعے ہم طلبا کی شخصیت کے ہمہ جہت نشو و نما کو یقینی بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ تعلیم کے اہداف و مقاصد اور اس کا منظر نامہ وقت اور حالات کے لحاظ سے بدلتا رہتا ہے۔ گزشتہ چند دہائیوں میں عالمی سطح پر سائنس اور ٹکنالوجی کی برق رفتار ترقی، اکتسابِ علم کے جدید تصورات اور طریقۂ کار اور سوشل میڈیا کے بڑھتے ہوئے اثرات نے جو تندیلیاں پیدا کی ہیں اس نے ہمارے تعلیمی نظام کو بہت حد تک متاثر کیا ہے اور تعلیم و تدریس سے منسلک افراد کو...