انبیا ء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کےخصائص میں سے ایک خصوصیت جیسا کہ خاتم الانبیاء محمد ﷺ نے بیان فرمایا ہے،یہ ہے کہ : ’’انا معاشر الانبیاء لا نُورَثُ ما تَرَكْنَا صَدَقَةٌ‘‘یعنی ہم جماعت انبیاءکے ورثاء میں سے کوئی ہمارے تر کہ اموال و جا ئداد کا وارث نہیں ہوتا ،ہم جو تر کہ چھوڑتے ہیں وہ صدقہ ہے (فتح الباری : ۱۲/۸۔از مسند حمیدی والسنن الکبری للنسائی (۴۴۴۳)، نیز مسند احمد: ۹) یعنی اسے خا ص ہمارے ورثاءمیںبطور میراث تقسیم نہیں کیا جائے گا ،بلکہ اسے عامۃالمسلمین کے مصالح ومصارف میں صرف کیا جائے گا جن میں ہمارے اہل...