حضرت علامہ محمد رئیس ندوی رحمہ اللہ برصغیر کے نمایاں اور کبار اہل علم میں سے تھے، جنھوں نے متعدد میدانوں میں اپنی گوناں گوں اور مختلف الجہات صلاحیتوں کے باعث امتیازی شناخت بنائی۔ تدریس وتربیت، تصنیف وتالیف اور دعوت وتبلیغ سے متعلقہ ہر میدان میں نمایاں خدمات انجام دیں۔ مرحوم کا اصل میدان علم حدیث تھا، جس میں ان کی خدمات مستحکم، ٹھوس، معیاری، شاندار اور ہزاروں صفحات پر پھیلی ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مرحوم کا اہم ترین کارنامہ دفاع عن السنہ اور صحیح منہج اورفہم دین کی درست توضیح وبیان کا باب ہے، جس میں آپ صف...