شعر فہمی ایک مستقل فن ہے اور جو لوگ اس سے نوازے گئے، یقین جانیے نکتہ دانوں کو ان کی صحبت میں بڑا لطف ملتا ہے۔ جب وہ معمولی اشارے سے کسی شعر کے جہانِ معنی کو آشکار کرتے ہیں تو ذہن میں شعور و ادراک کے چراغ جل اٹھتے ہیں۔ اس کے برعکس ایسے افراد کی بھی کمی نہیں جو اپنی کج فہمی کا کبھی ادراک نہیں کر پاتے اور اس بھرم میں رہتے ہیں کہ ہم مفہومِ شعر کو بطنِ شاعر سے کھینچ نکالنے کاہنر جانتے ہیں۔ اس ضمن میں تیسری قسم اُن سادہ لوحوں کی ہے جو...