مختلف مذہبی رہنماؤں کے مقابلے میں نبی ﷺ کو یہ خصوصیت حاصل ہے کہ آپ محض ایک روحانی معلم اور دینی رہنما ہی نہیں ایک عظیم سیاسی قائد اور حکمران بھی تھے۔آپ کی سیرت محض ایک دینی، اخلاقی اور روحانی مصلح کی سیرت نہیں بلکہ اعلی دینی اور اخلاقی اقدار پر قائم ایک عظیم ریاست کے بانی اور ایک عظیم سیاسی رہنما کی سیرت بھی ہے۔ نبیﷺ نے بگڑے عقائد کی اصلاح ، فضول رسوم ورواج کے خاتمے اورمعاشرے کی اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ ایک شاندار سیاسی زندگی بھی گزاری ، اپنی حکیمانہ سیاست سے قبیلوں میں بکھرے عربوں...