جس وقت یہ مضمون تحریر کر رہا ہوں دہلی کے مدراسی کیمپ پر بلڈوزر کی کارروائی جاری ہے ۔ سینکڑوں جگہوں پر یہ کارروائی انجام پاچکی ہے ۔ محض پچھلے دوسالوں میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد گھر توڑ دیے گیے ۔ ہزاروں کی تعداد میں مساجد، مدارس، قبرستان اور عیدگاہوں کو مسمار کردیا گیا ۔ ابھی حالیہ دنوں سرکاری اعداد وشمار کے مطابق صرف یوپی کے سرحدی علاقوں میں تین سو سے زائد مذہبی تعمیرات کو مسمار کیا گیا ۔ پچھلے سال لکھنؤ کی اکبر نگر کالونی تباہ کی گئی ۔ حال ہی میں کدل واڑی کو صاف کردیا گیا...