دھن آسانی کی اصطلاح سے مراد وہ عمل ہے جس میں پیسہ لگانے والے شخص کو بنامحنت یابرائے نام محنت کےبدلےزیادہ منافع دیا جاتا ہے۔ تاہم، مالیاتی اسکیموں کے تناظر میں، یہ اصطلاح اکثر دھوکہ دہی پر مبنی سرگرمیوں کو چھپاتی ہے جو عام شہریوں کے لیے نمایاں مالی نقصانات کا باعث بن سکتی ہیں۔ ایسی دھن آسانی (پونزی اسکیمیں)والی اسکیمیں بظاہر پرکشش مگر اصل میں دھوکہ دہی پر مبنی سرمایہ کاری کے گھوٹالے ہیں جواصل منافع کے بجائے شروع شروع میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو بعد میں آنے والے سرمایہ کاروں کے پیسے سے ادائیگی کرتے ہیں۔ ایسی...