الحمد للہ ہر سال مدارس سے ایک بڑی تعداد میں طلبہ فارغ ہوتے ہیں۔ وہ اپنی زندگی کے انتہائی قیمتی دس بارہ برس مدارسِ اسلامیہ میں گزارتے ہیں، لیکن تعجب خیز بات یہ ہے کہ اس کے باوجود ان کی اکثریت ”عربی زبان“ پڑھنے، لکھنے اور بولنے کی صلاحیت سے محروم رہتی ہے۔ اور ناقابلِ فہم امر یہ ہے کہ طلبہ مدارس میں دس بارہ سال تعلیم حاصل کرنے کے بعد بھی محض ایک کاغذ کا ٹکڑا لے کر نکلتے ہیں، جسے سند اور سرٹیفکیٹ کہا جاتا ہے، لیکن جس چیز کی سند انھیں دی جاتی ہے اسی کے بارے...