تین مسلم ریل مسافرین کے دن دھاڑے قتل بذریعہ ریلوے پولیس کانسٹبل، پر ہندوستان میں مسلمانوں کو غیرمحفوظ بتا/جتا کر ان کی صفوں میں خوف/دہشت/اشتعال پھیلانے والے کمزور یادداشت کے حامل سوشل میڈیا کے پروردہ جذباتیت و شدت پسند مسلمانوں نے شاید یہ حقیقت فراموش کر دی ہو کہ: اواخر مئی 1987ء میں محلہ ہاشم پورہ (ملیانہ، میرٹھ، اترپردیش) کے تقریباً 50 مسلم نوجوانوں کو، اتر پردیش کی پروویژنل آرمڈ کانسٹیبلری (پی اے سی) کے 19 کانسٹبلوں نے قطار میں کھڑا کر کے نہ صرف گولی ماری بلکہ لاشیں بھی قریب کے نالے میں بہا دی تھیں۔ میرٹھ کا متذکرہ...