آگہی کی آمد کی بشارت سوشل میڈیا سے مل گئی تھی اور مجلس ادارت میں شامل ارباب علم و دانش کے علمی پس منظر سے آگہی کے مستقبل کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ مجلس ادارت کے تمام نام میرے لیے واجب الاحترام ہیں کیوں کہ میں ان میں سے اکثر کی تخلیقات اور انتاجات سے استفادہ کرتا رہتا ہوں ۔ مجھے امید ہے کہ آپ لوگوں کی کوشش سے آگہی کے نام سے معاصر علمی افق پر جوستارہ نمودار ہوا ہے وہ ذہن و فکرکے دریچوں کو تابناک کرے گا ان شاء اللہ ۔
آپ نے مضمون لکھنے کا حکم دیا ہے جو میرے لیے باعث شرف ہے۔ سر دست کچھ غیر علمی مصروفیتوں کا شکار ہوں ، موقع ملتے ہی مجلس ادارت کی رہ نمائی اور مشورے سے آگہی کے لیے کچھ نہ کچھ لکھنے کی کوشش کروں گا ان شاء اللہ۔
برسوں پہلے فضا ابن فیضی نے معاصر منظر نامے سے مایوس ہو کر کہا تھا کہ
عشووں میں آگہی کے گرفتار کیوں ہوئے ہم لوگ ایسے دور میں فنکار کیوں ہوئے
مجھے امید ہے آپ لوگوں کی کوشش سے اب کسی تخلیق کار کو یہ شکایت نہیں ہونی چاہیے۔