آگہی کا مجھے بڑی بے صبری سے انتظار تھا الحمدللہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئی، کھول کر دیکھا تو بڑا ہی عمدہ لگا کاغذ کی کوالٹی واقعی قابل دید ہے۔ میں نے آج تک اس طرح کے رسالے بہت ہی کم دیکھے ہیں ،اس کے بعد اس کے اندر کے موضوعات کا کیا کہنا۔ ابو عکاشہ بھائی کا ’’مدارس کی ڈگریوں کی ہندوستانی یونیورسٹیوںمیں منظوری‘‘ دور حاضر کا بڑا ہی چبھتا ہوا موضوع کا انتخاب کیا ہے مجھے بہت پسند آیا۔مجھے امید ہے کہ آپ لوگ اس موضوع کو برقرار رکھیں گےکیونکہ یہ موضوع بچوں کی دینی و عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ مستقبل میں پیش آنے والے مصائب سے بچنے کے لیے رہنمائی ملیں گی۔
میں دعا گو ہوں کہ اللہ رب العالمین ’’آگہی‘‘کو شائع کرنے والے تمام بھائیوں کی کاوشوں کو قبول فرمائے اور انہیں دنیا و آخرت کی تمام تر بھلائیاں عطا فرمائے آمین!