کتب خانۂ بشیریہ، مئو میں مجلہ ’’آگہی‘‘ کا پرتپاک خیرمقدم ! ہم مجلہ اہلِ ’’آگہی‘‘ دل کی گہرائیوں سے ان تمام اہلِ علم، اہلِ قلم اور قدر دانانِ علم و ادب کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس علمی کارواں کا استقبال گرم جوشی سے کیا۔
بالخصوص ہم مجلہ آگہی کے راہبر، اور صاحبِ فکر و نظر شیخ ابن کلیم صاحب کے مشکور ہیں، جن کے دل میں یہ خواب نہ جانے کب سے دھڑک رہا تھا۔ یہ محض ایک خیال نہ تھا، بلکہ ایک عزم، ایک تڑپ، ایک بصیرت تھی جسے انہوں نے لفظوں کی صورت دی، اور آج وہ خواب حقیقت کا جامہ پہنے مجلہ آگہی ہم سب کے ہاتھوں میں ہے۔
یہ محض ایک مجلہ نہیں، بلکہ فکرو دانش کی ایک نئی راہ ہےعلم کا وہ چراغ جو کئی اور چراغوں کو روشن کرے گا، ان شاء اللہ۔